ہفتہ , 20 اپریل 2024

سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد براہ راست متاثر ہوئے، این ڈی ایم اے

اسلام آباد: ملک میں حالیہ سیلاب اور بارشوں سے 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد براہ راست متاثر ہوئے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 75 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 1136 تک پہنچ گئی ہے۔ این ڈی ایم اے کا بتانا ہےکہ ملک بھر میں اب تک 10 لاکھ 51 ہزار 570 گھروں کو نقصان پہنچا جب کہ سیلاب اور بارشوں سے اب تک 7 لاکھ 35 ہزار 375 مویشی مر چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے دوران اب تک 162 پلوں کو نقصان پہنچا ہے، 72 اضلاع بری طرح متاثر ہوئے جب کہ مجبوعی طور پر 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد براہ راست سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پانی کی سطح برقرار ہے۔ راجن پور میں متاثرین نے اپنے اجڑے آشیانوں کو اپنی مدد آپ کے تحت بنانا شروع کر دیا ہے۔میانوالی میں جناح بیراج کے مقام پر درمیانے درجے اور چشمہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جب کہ دریائے سندھ میں بھکر کے مقام پر پانی کی سطح بدستور بلند ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …