بدھ , 5 اکتوبر 2022

ترکیہ عراق سے نکل جائے ورنہ ہم خود نکال باہر کریں گے۔ کتائب حزب الله

بغداد : عراقی حزب اللہ نےکہا ہے کہ ترکیہ کے فوجیوں کو نکالنے کی طاقت و توانائی رکھتے ہیں تاہم بہتر ہوگا کہ وہ خود اڈے خالی کر کے عراق سے نکل جائیں۔ کتائب حزب الله کی سیکیورٹی کے سربراہ ابو علی العسکری نے عراق سے ترکیہ کے فوجیوں کے انخلاء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر دشمنوں نے عراق پر بمباری کی تو وہ خود اپنے جال میں پھنس جائیں گے۔ سب سے پہلے ترکیہ کو اپنے اڈے خالی کرنے ہوں گے اس کے بعد سرحدی علاقوں سے کلین اپ کا سلسلہ شروع ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ترکیہ کے فوجیوں کو عراق سے نکالنے کی صلاحیت اور طاقت رکھتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ترک فوجی، عراقی سرزمین پر غیر قانونی موجودگی کے ساتھ ہی عراقی عوام اور فوجیوں کو حملوں کا نشانہ بھی بناتے رہتے ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

کراچی: نامعلوم ملزمان کی رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ

کراچی: کے علاقے کوہی گوٹھ میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ( Rangers ) …