ہفتہ , 20 اپریل 2024

عراق میں سیکیورٹی فورسز نے ملک بھر سے کرفیو ختم کردیا

بغداد:رپورٹ کے مطابق، بغداد میں جاری پرتشدد مظاہرے کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت نے ملک بھر میں کل رات کرفیو نافذ کیا تھا۔

مقتدیٰ الصدر نے دو دن تک جاری رہنے والی پرتشدد جھڑپوں پر عوام سے معذرت کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ عمل اب انقلابی نہیں رہا کیونکہ اس سے امن ختم ہوچکا ہے، عراقی خون بہانا حرام ہے۔

ٹی وی پر جاری ہونے والے مقتدیٰ الصدر کے پیغام کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ملک بھر میں کرفیو ختم کردیا۔

الصدر پارٹی کے سربراہ مقتدی صدر نے اپنے حامیوں کو احتجاج ختم کرکے واپس جانے کا کہہ دیا تھا۔ ان کے حامی احتجاج ختم کرکے سڑکوں،پارلیمنٹ ہاوس اور گرین زون سے دور ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …