پیر , 3 اکتوبر 2022

عراق کے لئے فضائی راستے کھولنے کا اعلان ساتھ ہی آئندہ چند گھنٹوں میں زمینی سرحدیں بھی کھول دی جائیں گی۔ سید مجید میراحمدی

تہران: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مہر کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے اربعین کمیٹی کے سربراہ سید مجید میراحمدی نے عراق کے لئے فضائی راستے کھولنے کا اعلان کیا اور کہا کہ آئندہ چند گھنٹوں میں زمینی سرحدیں بھی کھول دی جائیں گی.

انہوں نے کہا کہ ملکی ایئرپورٹس بغداد اور نجف کی پروازوں کے لئے تیار ہونے چاہئیں اور سابقہ روٹین کی طرح پروازیں بحال ہونی چاہئیں۔

میر احمدی نے کہا پروازوں پر کوئی پابندی نہیں ہے اور عراق میں موجود زائرین بھی آسانی کے ساتھ واپس آسکتے ہیں۔

اربعین کمیٹی کے سربراہ نے اعلان کیا کہ موکب لگانے والے اپنے ساز و سامان کے ساتھ بارڈر سے حرکت کرسکتے ہیں اور زمینی سرحدوں سے گزر کر جانے کے حوالے سے بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ زمینی سرحدوں سے زائرین کے گزرنے کے متعلق ضروری ہے کہ ہم امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے مکمل اطمینان حاصل کرلیں، لہذا جب تک ہم آئندہ گھنٹوں میں سرحدوں کے مکمل طور پر کھلنے کا اعلان نہیں کرتے فی الحال زائرین زمینی سرحدوں کا رخ نہ کریں۔

یہ بھی دیکھیں

کینیڈا نے اپنے شہریوں کو بھارت سفر کرنے سے خبردار کردیا

نئی دہلی: کینیڈا نے اپنے شہریوں کو بھارت کی مختلف ریاستوں کے سفر کرنے سے …