ہفتہ , 20 اپریل 2024

ہندوستان میں گھر کے اندر باجماعت نماز ادا کرنے پر 26 مسلمانوں کے خلاف مقدمہ درج

دہلی: انڈیا کی ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں ایک گھر میں باجماعت نماز پڑھنے والے 26 مسلمان شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کی ویب سائٹ کی مطابق یہ واقعہ اترپردیش کے ضلع مراد آباد کے ایک مقامی گاؤں دلہے پور میں پیش آیا ہے جہاں ایک گھر میں مسلمان شہری باجماعت نماز پڑھ رہے تھے ۔اور اس گاؤں میں کوئی مسجد نہیں ہے اور مسلمان گھروں میں نماز باجماعت ادا  کرتے ہیں جس پر پڑوسی نے ان کے خلاف شکایت درج کرادی۔نمازیوں کے خلاف مقدمہ انڈین پینل کوڈ کے سیکشن 2-505 کے تحت نفرت اور دشمنی پھیلانے کے جرم میں درج کیا گیا ہے۔

نمازیوں کے خلاف مقدمہ کروانے والے شہری چندر پال سنگھ کا کہنا ہے کہ ’یہ لوگ باجماعت نماز کے ذریعے لوگوں میں نفرت اور دشمنی پھیلا رہے ہیں۔‘

باجماعت نماز پڑھنے والے 26 مسلمان شہریوں میں 16 افراد کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے جبکہ 10 افراد کی شناخت نہیں بتائی گئی۔اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں مسلمان شہریوں کے خلاف باجماعت نماز پڑھنے پر مقدمہ درج ہونے کے خلاف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شدید ردِعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …