بدھ , 28 ستمبر 2022

وطن عزیز پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں

سیلاب زدگان ہم تمہارے ساتھ ہیں مگر ان حکمرانوں کی عقل پر ماتم کرنے کو جی چاہتا ہے جنہوں نے نصف صدی کا عرصہ اقتدار کی ہوس میں گزار دیا ، جنہوں نے ایک لمحے کیلئے بھی یہ نہ سوچا کہ ڈیمزاس ملک کیلئے کتنے ضروری ہیں۔ہمارے حکمراں ہماری سیاسی جماعتیں کالا باغ ڈیم پر لڑتی رہیں، اس دوران دو آمر بھی اقتدار میں آئے لیکن ان کے دور میں بھی کوئی ڈیم نہ بن سکا۔ برس ہا برس گزرتے رہے اور پاکستانی حکمرانوں کو یہ خیال تک نہ آیا کہ ڈیمز ملک کیلئے کس قدر ضروری ہیں۔

مثل خار وخس تمہاری بہہ گئی ہیں بستیاں
بے گھرو اور بے سہارو، ہم تمہارے ساتھ ہیں
ہر طرف سے تم پہ ہے سیلاب کی لشکر کشی
مادر گیتی کے دھارو، ہم تمہارے ساتھ ہیں
زندگی کی ہر بلا کا سامنا تم نے کیا
جرأتوں کے کوہسارو، ہم تمہارے ساتھ ہیں

 

 

یہ بھی دیکھیں

آڈیو لیکس میں کوئی غلط بات ہوئی تو قوم سے معافی مانگ لوں گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس میں کوئی غلط بات …