جمعرات , 25 اپریل 2024

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل

لندن : انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جموں کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد تین سال کے عنوان سے بریفنگ میں کہاگیا ہے کہ بڑے پیمانے پر سول سوسائٹی کے ارکان، صحافیوں، وکلا اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کو خاص طور پر سخت تفتیش ، جبری سفری پابندیوں، نظربندیوں اور جابرانہ میڈیا پالیسیوں کا سامناہے اور عدالتوں اور انسانی حقوق کے اداروں میں اپیلوں یا انصاف تک رسائی کو روکنے کی کوشش کی گئی ۔ بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت میں تبدیلی کے بعد سے تین سال کے دوران مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے سربراہ آکار پٹیل نے کہاہے کہ بھارتی حکومت نے تین سال سے جموں و کشمیر میں سول سوسائٹی اور میڈیا کو سخت کریک ڈاؤن کا نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی حکومت کالے قوانین، سخت گیر پالیسیوں اور غیر قانونی طریقوں کے ذریعے اختلاف رائے کو دبارہی ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …