ہفتہ , 1 اکتوبر 2022

یمن نئے میزائلوں کی رونمائی،ہم فوج کو روز بروز مزید طاقتور بنائیں گے۔ سید عبدالملک الحوثی

صنعا : یمن کی مسلح افواج نے فوجی پریڈ کے دوران نئے میزائلوں کی رونمائی کی، صوبہ الحدیدہ میں قومی نجات حکومت کے تربیت مکمل کرنے والے کیڈٹس نے پاسنگ آوٹ تقریب میں شرکت کی۔ یہ تقریب یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل اور مسلح افواج کے سربراہ مہدی المشاط کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر اطلاعات ضیف الله الشامی نے کہا کہ یہ تقریب 5 گیریژن کی “الصماد” بٹالین، النصر، نیوی اور ائیر فورس نے “آخری وعدے” کے نام سے منعقد کی۔ فوجی پریڈ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے یمن فوج کو روز بروز مزید طاقتور بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی پریڈ کا مقصد اپنے عوام کو تحفظ کی یقین دہانی کروانا ہے۔ ہماری فوج اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں اور مختلف میدانوں میں اپنی اعلیٰ صلاحیتیں ظاہر کرچکی ہے۔ ہماری فوج نے بخوبی ملک کا دفاع کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی ڈرونز کیخلاف امریکہ کے کسی بھی معاندانہ اقدام کیخلاف کاروائی کریں گے: میجرجنرل باقری

تہران:ایرانی مسلح افواج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اگر امریکی ایرانی ڈرونز کیخلاف کوئی …