پیر , 3 اکتوبر 2022

ایشیا کپ میں روایتی حریف آج پھرمدمقابل

ایشیا کپ 2022 میں پاکستان اور بھارت میں آج بروز اتوار 4 ستمبر کو ایک بار پھر زور کا جوڑ پڑے گا، دونوں ٹیمیں سپر فور مرحلے میں دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔قومی کرکٹ ٹیم بڑے میچ میں نئے عزم کے ساتھ روایتی حریفوں کو شکست دینے کیلئے آج پھر میدان میں اترے گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

جوشیلے انداز کے مالک فاسٹ بولر شاہنواز دھانی انجری کا شکار ہونے کے بعد آج بھارت کے خلاف میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے جو کہ بابر الیون کیلئے بڑا جھٹکا ہے۔

ان کی جگہ محمد حسنین یا حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا، جب کہ بھارتی بولر اویش خان بھی بیمارپڑگئے، اورآل راؤنڈرجدیجہ گھٹنے کی انجری کے باعث ایشیا کپ سے ہی باہر ہوگئے۔

واضح رہے کہ گروپ اسٹیج پر بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کیخلاف میچ آخری اوور میں جیتا تھا۔ قومی ٹیم 7 ستمبر کو افغانستان کیخلاف میچ کھیلے گی، فائنل 11 ستمبر کو سپر فور کی دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔

 

یہ بھی دیکھیں

پانچواں ٹی20؛ پاکستان نے انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست دے دی

لاہور: سیریز کے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے مہمان ٹیم انگلینڈ کو 6رنز سے …