منگل , 23 اپریل 2024

امریکا کی تائیوان کو 1 ارب 10 کروڑ ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری

نیویارک: امریکا نے تائیوان کو 1 ارب 10 کروڑ ڈالر کے خطرناک ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دے دی ۔ معاہدے کے تحت جو ہتھیار فروخت کئے جائیں گے ان میں اینٹی شپ اور اینٹی ایئر میزائل ، 66 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا ریڈار وارننگ سسٹم اور ہارپون میزائلوں شامل ہیں ، چین نے معاہدے پر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے معاہدہ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تائیوان کے معاملے پر چین کے صدر شی جن پنگ نے امریکا کے صدر جو بائیڈن کو خبردار کیا تھا ۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق دونوں صدور کے درمیان ٹیلی فون پر تائیوان سے متعلق 2 گھنٹوں تک گفتگو ہوئی ، جس میں شی جن پنگ نے اپنے ہم منصب کو تائیوان میں آگ سے نہ کھیلنے کا مشورہ دیا ۔ چینی صدر نے کہا کہ جو لوگ آگ سے کھیلتے ہیں وہ اُس میں ہی جل کر راکھ ہوجاتے ہیں ۔

جواب میں جو بائیڈن نے شی جن پنگ سے کہا کہ امریکا تائیوان کی حیثیت کو تبدیل کرنے کے کسی بھی یکطرفہ اقدام کی سختی سے مخالفت کرتا ہے ، انہوں نے واضح کیا کہ تائیوان کے بارے میں امریکی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی ۔

یاد رہے کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ تصور کرتا ہے جبکہ تائیوان خود کو ایک الگ ریاست سمجھتا ہے اور اس معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے تنازع چلا آرہا ہے ۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …