ہفتہ , 24 ستمبر 2022

کرپشن کیس: سابق ملائیشین وزیرِ اعظم نجیب رزاق کی اہلیہ کو 12 سال قید کی سزا

کوالالمپور: ملائیشین عدالت نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی اہلیہ کو 4 کروڑ ڈالرز سے زائد رشوت خوری کے کیس میں 12 سال قید کی سزا سنادی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کو کئی برس سے بدعنوانی کے کیسز کا سامنا ہے جنہیں کچھ روز پہلے 12 سال قید کی سزا سنائی گئی ۔

سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کے بعد ملائیشین عدالت نے نجیب رزاق کی اہلیہ روزماہ منصور کو سولر انرجی منصوبے میں رشوت خوری کے معاملے پر مجرم قرار دے دیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملائیشیا کی سابق خاتون اوّل پر 4 کروڑ 10 ڈالر رشوت وصول کرنے کا الزام ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

تائیوان تنازع، امریکی اور چینی سفارت کاروں کی ملاقات سے برف پگھلےگی؟

نیویارکـ: امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی میں کمی کے کچھ آثار دکھائی …