پیر , 26 ستمبر 2022

حزب اللہ نے علاقائی معاملات کو بدل دیا ہے: شیخ نعیم قاسم

تہران: لبنانی مزاحتمی تحریک حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری "شیخ نعیم قاسم” نے تہران میں منعقدہ اہل بیت (ع) کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران، اس بات پر زور دیا کہ حزب اللہ نے علاقائی معاملات کو بدل دیا ہے۔

شیخ قاسم نے مزید کہا ہے کہ اس تبدیلی کے نتیجے میں اب علاقے میں مسلط نقطہ نظر "صہیونی ریاست کے استحکام کی کوشش”، ” مغرب سے وابستہ ہونے کا تسلسل” اور "مغرب کے سامنے سر جھکانے” سے ” فلسطین کی آزادی کیلئے لڑنے”، ” قوموں کیجانب سے آزادی کے حصول کی کوشش” اور "مزاحمت اور عزت اور وقار کے حصول” میں بدل گیا ہے۔

لبنانی مزاحتمی تحریک حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور تعاون کی ضرورت سمیت مشترکات کی تقویت اور ایک واحد راستے کا تعین کرنے پر لیڈر اور مذہبی رہنماؤں کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

ملک کی سلامتی اور امن کے خلاف اقدامات کرنے والوں کا مقابلہ کریں گے: صدر رئیسی

تہران: ایرانی صدر مملکت نےکہا ہے کہ قومی ادارے ملک کی سلامتی اور امن کے …