جمعرات , 6 اکتوبر 2022

قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی،کوٹلی سے تعلق رکھنے والے ذہنی معذور شخص کو دوران حراست شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیر: بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج نے آزاد جموں و کشمیر کے علاقے کوٹلی سے تعلق رکھنے والے تبارک حسین کو جو ذہنی طور پر معذور تھا، دوران حراست شہید کردیاہے۔ بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے ذہنی طور پر معذور تبارک حسین کو دہشت گرد کے طور پر پیش کررہا تھا۔تبارک نے حال ہی میں نادانستہ طور پر کنٹرول لائن عبورکی تھی اور بھارتی فوجیوں نے اسے گولی مار کر زخمی حالت میں گرفتارکیا تھا ۔ بھارتی فوجی کشمیریوں کوکنٹرول لائن کے قریب لاکر جعلی مقابلوں میں شہید کر رہے ہیں۔بھارتی فوجیوں نے تبارک حسین کو گرفتار کرکے پاکستانی دہشت گرد قراردیا تھا ۔بھارتی حکومت یہ جانتی تھی کہ اگروہ اس کو دنیا کے سامنے لائیں گے تو اس کا جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب ہوجائے گا اس لئے انہوں نے اس کو دوران حراست شہید کردیا۔

یہ بھی دیکھیں

بیٹے کی کینیا فتح کرنے کی ٹویٹ؛یوگینڈا کے صدر کو مہنگی پڑ گئی،عہدے سے فارغ

یوموہوزی کینروگابا:گینڈا کے صدر یوویری موسیوینی کے بیٹے اور ایک سینیئر فوجی افسر کی جانب …