منگل , 27 ستمبر 2022

شام میں فوجی ہیلی کاپٹر مکان پر گر کر تباہ،پائلٹ شہید

دمشق: شام میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران رہائشی علاقے میں ایک مکان پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ اور عملے کے 2 ارکان ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ زدہ شام کے شہر حما میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتے ہوئے ایک مکان پر گر گیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔

ریسکیو ٹیم نے امدادی کاموں کے دوران دو گھنٹے میں ہیلی کاپٹر پر لگی آگ پر قابو پالیا اور لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردیں۔
شام کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر مامور تھا اور اس میں پائلٹ سمیت عملے کے 2 ارکان موجود تھے جو حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

وزارت دفاع کے مطابق ہیلی کاپٹر پرواز بھرنے کے فوری بعد تکنیکی خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع

واشنگٹں:امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہوگئی ہیں۔جنوبی کوریا کی بحریہ نے …