جمعرات , 6 اکتوبر 2022

سیلاب سے متاثرہ اضلاع کی تفصیلات جاری

اسلام آ باد: نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈی نیشن (این ایف آر سی سی) نے قدرتی آفت سے متاثرہ اضلاع کی تفصیلات جاری کردی ذرائع کے مطابق نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈی نیشن نے بتایا کہ ملک بھر میں 80 اضلاع بارشوں اور سیلاب کی شکل میں قدرتی آفت سے متاثر ہوئے جس میں بلوچستان کے 31، سندھ کے 23، خیبر پختون خوا کے 17، گلگت بلتستان 6 اور پنجاب 3 اضلاع شامل ہیں۔

این ایف آر سی سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار افراد سیلاب اور شدید بارشوں کے باعث متاثر ہوئے جن میں آزاد کشمیر کے 53 ہزار 700،بلوچستان کے 91 لاکھ 82 ہزار 616، خیبر پختون خوا کے 43 لاکھ، گلگت بلتستان کے 51 ہزار، پنجاب کے 48 لاکھ 44 ہزار اور سندھ کے 1 کروڑ 45 لاکھ شہری متاثر ہوئے۔

دوسری جانب ملک بھر میں سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 1280 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ سیلاب اور مخلتف حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں 570 مرد، 259 خواتین اور 453 بچے شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

جاپان کا روسی سفارت کار کو 10 اکتوبر تک ملک چھوڑنے کا حکم

ٹوکیو:جاپان کی حکومت نے روسی سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔عرب میڈیا …