منگل , 23 اپریل 2024

سعودی اتحاد کا ایک بار پھر یمن میں رہائشی علاقوں پر حملہ

صنعا:سعودی اتحاد نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک سو نناوے بار یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، سعودی اتحاد نے گزشتہ رات یمن کے مارب، تعز، جوف، صعدہ، الحدیدہ، ضالع، البیضا، حجہ اور اقوام متحدہ کے جنگ بندی والے علاقوں میں جاسوسی پروازیں انجام دیں جو جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ان مسلح ڈرون طیاروں نے صوبہ الحدیدہ میں واقع فوج اورعوامی رضاکار فورس کے مراکز کے علاوہ رہائشی علاقوں کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا۔

سعودی اتحاد نے الحدیدہ، تعز، مارب، حجہ، صعدہ، جیزان، ضالع اور نجران میں بھی عام شہریوں کے مکانات اور فوجی مراکز پر بھاری گولہ باری کی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب ہانس گرونڈبرگ نے تقریبا ایک مہینے قبل دو مہینے کیلئے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

گرونڈبرگ نے دعوی کیا تھا کہ یہ جنگ بندی وسیع تر امن معاہدے کا پیش خیمہ ثابت ہوگی ۔ اس سے قبل یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے بھی زور دیکر کہا تھا کہ سعودی اتحاد نے یمن میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کرکے اسے ختم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …