بدھ , 24 اپریل 2024

سیلاب متاثرین کیلئے امداد لے کر اب تک 35 پروازیں دوست ممالک سے آچکیں

اسلام آباد:پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد کے لیے دنیا بھر سے اب تک امدادی سامان لے کر 35 پروازیں پاکستان آچکی ہیں جبکہ سب سے زیادہ امدادی سامان کی پروازیں متحدہ عرب امارات سے آئیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق اتوار کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات اور ترکیہ سے پہلی پرواز 28 اگست کو پاکستان پہنچی تھی جبکہ متحدہ عرب امارات سے 29 اگست کو دو، 30 اگست کو دو، 31 اگست کو دو، یکم ستمبر کو دو اور 3 ستمبر کو بھی دو جبکہ 4 ستمبر کو ایک پرواز امدادی سامان لے کر آئی۔

ترکیہ سے 28، 29 اگست کو دو دو، 30 اگست کو تین، 31 اگست کو دو، یکم ستمبر کو ایک جبکہ 3 ستمبر کو ایک پرواز آئی، ترکیہ سے اب تک کُل 11 پروازیں امدادی سامان لے کر آچکی ہیں۔چین سے اب تک چار پروازیں امدادی سامان لے کر پہنچی ہیں، ان میں دو 30 اگست اور دو 31 اگست کو پاکستان آئیں۔

ازبکستان سے یکم ستمبر کو ایک، قطر سے 2 ستمبر کو دو اور 4 ستمبر کو ایک، فرانس سے 3 ستمبر کو ایک، یونیسف سے 4 ستمبر کو ایک پرواز امدادی سامان لے کر پاکستان آئی۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں اب تک کروڑوں لوگ تباہ کن سیلاب سے متاثر ہوچکے ہیں جہاں سندھ اور بلوچستان میں سب سے زیادہ تباہی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سندھ کے مختلف اضلاع میں 6 لاکھ سے زائد سیلاب متاثرین خیموں میں مقیم ہیں جبکہ بلوچستان میں بھی اسی طرح کی صورتحال ہے۔سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کے لیے جہاں فلاحی ادارے، این جی اوز امدادی کاموں میں مصروف ہیں وہاں عالمی دوست ممالک نے بھی پاکستان کی کھل کر مدد کی ہے جن میں سب سے زیادہ امداد ترکیہ سے موصول ہوئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …