جمعرات , 6 اکتوبر 2022

کویتی کھلاڑی کا اسرائیل کے ساتھ کھیلنے سے انکار

کویت سٹی:کویتی کراٹے کھلاڑی محمد مشعل العتیبی آذربائیجان میں منعقد ہونے والی ورلڈ کراٹے لیگ چیمپئن شپ میں اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ مقابلہ کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے اسرائیلی کے ساتھ کھیلوں میں شرکت کو صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے مترادف قرار دیا۔

کویتی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ العتیبی نے اپنے صہیونی حریف کا مقابلہ کرنے سے دستبردار ہونے کے فیصلے کا اعلان کیا۔ یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب عالمی کراٹے لیگ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے حریفوں کے تعین کے لیے رائے شماری کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔

کویتی کھلاڑیوں نے کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں اسرائیلی کھلاڑیوں کا سامنا کرنے سے بار بار انکار کیا۔کویتی کھلاڑٰ کا یہ اقدام اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے بارے میں سرکاری اور عوامی پالیسی کا عکاس ہے۔انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ 28 اگست سے 5 ستمبر تک آذربائیجان میں منعقد ہوگی۔

گزشتہ مئی کویتی پیرا اولمپک کمیٹی نے کویتی کھلاڑی خلود المطیری کو تھائی لینڈ میں منعقدہ بین الاقوامی وہیل چیئر فینسنگ چیمپئن شپ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

لاہور کے کھانوں نے تھوڑا مایوس کیا، کراچی کے کھانے شاندار تھے، معین علی

لاہور:پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی20 میچوں کی سیریز اختتام کو پہنچی اور انگلینڈ …