بدھ , 24 اپریل 2024

اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کو نیویارک سے کہیں اور منتقل کیا جائے۔روس 

ماسکو:روس کی وزارت خارجہ کی منصوبہ بندی کے ڈائریکٹر الکسی دروبینین نے واضح طور پر کہا ہے کہ جس وقت اقوام متحدہ کا قیام عمل میں آ رہا تھا تو اس وقت یہ فیصلہ ہوا کہ اقوام متحدہ کا ہیڈ کوارٹر نیویارک میں ہوگا اور امریکہ نے بھی اس سے اتفاق کر لیا کہ وہ ایک میزبان ملک کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے گا۔

روس کی وزارت خارجہ کے اس عہدیدار نے کہا کہ اب امریکہ اپنے وعدوں پر عمل نہیں کر رہا اور میزبانی کے فرائض کی ادائیگی میں بھی لیت و لعل سے کام لے رہا ہے جس کی تازہ مثال اقوام متحدہ میں روسی حکام کو ویزا کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ امریکہ کو چاہیئے کہ وہ غیر مشروط طور پر اپنے وعدوں پر عمل کر کے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے حکام کو ویزا جاری کرے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے نہ فقط روس کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ دوسرے ممالک کو بھی اسی قسم کے مسائل و مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کا قیام 1945 میں عمل میں آیا تاہم 1951 میں جنیوا سے اسے نیویارک منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …