ہفتہ , 1 اکتوبر 2022

غاصب اسرائیل کیلئے جاسوسی اور قتل کے الزام میں حماس نے5 افراد کو پھانسی دے دی

بیت المقدس: حماس نے پانچ فلسطینیوں کو پھانسی دے دی۔ حماس نے جن فلسطینیوں کو پھانسی دی ان میں سے دو پر 2009 اور 2015 میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام عائد تھا۔ غزہ کی وزارت داخلہ کے بیان میں سزا پانے والے کسی شخص کا بھی مکمل نام نہیں بتایا گیا بلکہ کہا گیا کہ دیگر تین افراد کو قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ سزا یافتہ دو جاسوس، جن کی عمریں 44 اور 54 سال تھیں، نے اسرائیل کو ایسی معلومات فراہم کی تھیں جو فلسطینیوں کے قتل کا باعث بنیں۔ بیان میں کہا گیا کہ تمام سزا یافتہ افراد کو اپنے دفاع کے مکمل حق ملنے کے بعد حتمی فیصلہ کیا گیا جن پر عمل درآمد لازمی تھا۔

یہ بھی دیکھیں

جوہری معاہدے پر سمجھوتہ ممکن بشرطیکہ امریکہ نیک نیتی کا مظاہرہ کرے،ایران

تہران:ایران کے صدر نے کہا کہ جوہری معاہدے پر سمجھوتہ ممکن ہے بشرطیکہ امریکہ نیک …