ہفتہ , 1 اکتوبر 2022

صیہونی فوج کی بس پر فائرنگ، 6 فوجی اور ایک شہری زخمی

بیت المقدس: مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک اور شہادت پسندانہ کارروائی میں 5 صیہونی فوجیوں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔ وادی اردن کے علاقے غور میں صیہونی فوجیوں کو لے جانے والی بس پر فلسطینی مجاہدین نے گولیاں برسادیں۔ ایک فوجی کی گردن پر گولی لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوا۔ جبکہ بس ڈرائیور چہرے پر گولی لگنے سے زخمی ہوا دونوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے حیفہ کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسرائیلی وزیردفاع بینی گینز نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پرحملہ آوروں کا تعاقب کرکے انھیں پکڑ لیاہے۔ فلسطینی میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس کارروائی میں صیہونیوں کو لے جانے والی ایک بس کو نقصان پہنچا ہے اور غاصب حکومت کی فوج نے رام اللہ کے مشرق میں واقع گاؤں سلواد کے مرکزی جنوبی داخلی راستے کو بند کر دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

جوہری معاہدے پر سمجھوتہ ممکن بشرطیکہ امریکہ نیک نیتی کا مظاہرہ کرے،ایران

تہران:ایران کے صدر نے کہا کہ جوہری معاہدے پر سمجھوتہ ممکن ہے بشرطیکہ امریکہ نیک …