جمعہ , 19 اپریل 2024

بھارتی نژاد رشی سوناک کو شکست، لز ٹرس برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب

لندن: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لز ٹرس برطانیہ کی نئی وزیراعظم ہونگی، کنزرویٹو پارٹی نے لز ٹرس کو نیا قائد منتخب کرلیا۔لز ٹرس کو 81326 ووٹ ملے جبکہ ان کے مد مقابل رشی سوناک 60399 ووٹ لے سکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لز ٹرس منگل کو برطانیہ کے نئے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گی، ریٹرننگ افسر نے حکمران کنزرویٹو جماعت کے نئے قائد کا اعلان کیا۔اس موقع پر برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب ہونے والی لز ٹرس کا کہنا تھا کہ پارٹی کا اعتماد اور سپورٹ کرنے پر شکر گزار ہوں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …