بدھ , 28 ستمبر 2022

پاکستان کے بعد سیلاب نے سوڈان میں تباہی مچادی

خرطوم: سوڈان میں مسلسل بارشوں اور سیلاب سے ہونی والی ہلاکتوں کی تعداد 112 ہوگئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے رہائشی علاقوں کا رخ کرلیا اور راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔

بارشوں اور سیلاب میں مجموعی طور پر 112 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 35 ہزار کے قریب گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے جب کہ 50 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا۔سیلاب سے 2 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ پناہ گاہوں میں سہولیات کا فقدان ہے۔ وبا پھوٹ پڑی ہے اور سب سے زیادہ بچے اور خواتین بیمار پڑ رہے ہیں۔

سوڈان میں اس وقت سیاسی بحران بھی عروج پر ہے۔ طویل عرصے تک حکمراں رہنے والے عمر البشیر کی عوامی احتجاج کے بعد معزولی سے اب تک مستحکم حکومت نہیں بن سکی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع

واشنگٹں:امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہوگئی ہیں۔جنوبی کوریا کی بحریہ نے …