ہفتہ , 20 اپریل 2024

خطے میں بیرونی طاقتوں کی موجودگی برداشت نہیں کریں گے،ایران

تہران:ایران کی سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ خطے میں بیرونی اور غیر ملکی طاقتوں کی موجودگی قابل برداشت نہیں ہیں، غاصب صہیونی ریاست ایک بغیر جڑوں والے درخت کی طرح ہے جو اپنا انتظام چلانے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتی۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے بندر عباس میں سپاہ پاسداران کے بحری بیڑے میں دفاعی اور جنگی صلاحیت کی حامل نئی کشتیوں کے الحاق کے سلسلے میں ہونے والی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کی حدود وہاں تک ہیں جہاں تک ہمارے مفادات پھیلے ہوئے ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ بین الاقوامی پانیوں میں ہماری موجودگی کا پیغام سلامتی، امن اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ بھائی چارہ ہے جبکہ خطے میں بیرونی اور غیر ملکی طاقتوں کی موجودگی قابل برداشت نہیں ہے، غاصب صہیونی ریاست ایک بغیر جڑوں والے درخت کی طرح ہے جو اپنا انتظام چلانے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتی۔

جنرل سلامی کہا کہنا تھا عالمی نظاموں میں کمزور طاقتوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے لہذا تمام شعبوں میں طاقتور بننے کے سوا کوئی راہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن نے اپنے تمام حربے استعمال کئے تا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اقتصادی، سیاسی، عسکری اور ابلاغیاتی پابندیوں میں جکڑ سکے تاہم ہم ان تمام دشمنیوں کے باوجود آج دنیا میں سربلند ہیں۔

سپاہ پاسداران کے سربراہ نے مزید کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران عالمی اور خطے کی سطح پر ایک ایسی سیاست طاقت کے طور پر جانا جاتا ہے کہ جس کا انکار نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …