جمعرات , 6 اکتوبر 2022

پاکستان اور چین کے درمیان بھینسوں کے کاروبار کو فروغ دینے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور چین کے درمیان بھینسوں کے کاروبار کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا ہے۔پاکستان اور چین کے درمیان بھینسوں کے کاروبار میں تعاون کو بڑھانے کے جذبے کے تحت چین کا رائل گروپ اور پاکستان کے جے ڈبلیو ہولڈنگز نے چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

ایم او یو کے مطابق دونوں کمپنیاں بھینسوں کے فارم کی تعمیر بھینسوں کی ڈیری مصنوعات کی ڈیپ پروسیسنگ اور دیگر متعلقہ منصوبوں میں تعاون کو مزید گہرا کریں گی۔رائل سیل بائیو ٹیکنالوجی کارپوریشن کے نائب صدر ٹینگ کیوجن نے چائنا اکنامک نیٹ کو ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا ہم اور جے ڈبلیو ہولڈنگز مشترکہ طور پر 100ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

محکمہ ریلوے نے ٹرینوں کی تمام کلاسوں کے کرایے بڑھا دیے

لاہور: ریلوے حکام نے ٹرین آپریشن کی بحالی کے ساتھ ہی ٹرینوں کی تمام کلاسوں …