منگل , 23 اپریل 2024

سعودی عرب نے عمرہ ویزے کی میعاد بڑھا دی

ریاض: سعودی عرب نے عمرہ ویزے کی میعاد بڑھا دی۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ ویزے کی میعاد ایک سے بڑھا کر 3 ماہ کر دی۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے عمرہ زائرین مقررہ وقت سے کم از کم 6 گھنٹے قبل سعودی عرب پہنچیں، پرواز میں 6 گھنٹے کی تاخیر پر عمرے کی بکنگ ختم تصور ہوگی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق پرمٹ جاری ہونے کے بعد مکہ نہ پہنچ سکنے کی صورت میں نئی بکنگ کی اجازت ہوگی، اور 4 گھنٹے قبل بکنگ میں تبدیلی کرانے کی صورت میں پہلی بکنگ منسوخ کرنا ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …