ہفتہ , 20 اپریل 2024

صیہونیوں کے ساتھ سرحدی تنازع میں جیت حزب اللہ کی ہوگی، عبدالباری عطوان

بیروت: حزب اللہ کے ساتھ تصادم سے بچنے کے لیے صیہونی حکومت کی چالوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے عطوان نے تاکید کی کہ لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان سرحدی حد بندی کا معاملہ جہاں بھی جائے گا، حزب اللہ اس مقدمے میں کامیابی حاصل کرے گی۔

رائے الیوم اخبار کے ایڈیٹر اور عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اپنے نئے کالم میں لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سمندری سرحدوں کو کھینچنے کے معاملے میں پیش آنے والی حالی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی طرف سے قابض حکومت کے متنازعہ سمندری علاقے سے دستبردار ہونے اور اس علاقے میں تیل اور گیس کی تلاش کے کسی بھی آپریشن کو روکنے کے لیے مقرر کردہ ڈیڈ لائن کے ختم ہونے میں مزید چند دن باقی ہیں۔

عطوان نے مزید کہا کہ حزب اللہ نے ایک 22 سیکنڈ کی ویڈیو شائع کی، جس میں ایک یونانی پانی کے جہاز کی تصویر دکھائی گئی ہے جسے کاریش کے میدان سے اسرائیل کے لیے گیس نکالنے کی ذمہ دار سونپی گئی ہے۔

اس ویڈیو میں صیہونی حکومت کے لیے ایک واضح چیلنج ہے اس لیے کہ اس میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیل کی ہر جگہ مزاحمتی میزائلوں اور ڈرونز کے گھیرے میں ہے، ایسا لگتا ہے کہ حزب اللہ کی اس مضبوط مؤقف کا فوری اثر ہوا اور اسرائیل کے غرور اور تکبر کو کچل دیا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …