ہفتہ , 20 اپریل 2024

برطانوی تاریخ میں پہلی بار خزانہ، خارجہ اور داخلہ کی وزارتیں سیاہ فام کے حوالے

لندن (اے ایف پی) نومنتخب برطانوی وزیراعظم لزٹرس برطانیہ کی وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے والی تیسری خاتون وزیراعظم ہیں، ان کی کابینہ کے اہم وزراء ان جیسی سوچ کے حامل ہیں۔

ان میں ہر رنگ کے لوگ شامل ہیں۔ برطانوی تاریخ میں پہلی بار وزارت عظمیٰ، خزانہ، وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے اہم عہدوں پر کوئی بھی سفید فام مرد براجمان نہیں ہوگا۔

برطانیہ میں پہلی بار وزارت عظمیٰ انڈین نسل کے شخص کے پاس بھی آسکتی تھی تاہم لزٹرس نے کنزرویٹیو پارٹی کی سربراہی کیلئے رشی سوناک کو شکست دے کر بورس جانسن کا جانشین بننے کی راہ ہموار کرلی تھی۔

لزٹرس نے پہلی بار سیاہ فام کاوسی ورٹنگ کو وزیرخزانہ تعینات کردیا ہے جبکہ اسی طرح پہلی بار وزیر خارجہ کے عہدے پر سیاہ فام جیمز کلیورلی کو تعینات کردیا گیا ہے۔

اسی طرح انڈین نژاد سوئلا برویرمین جن کا خاندان اب بھی انڈیا میں ہے کو وزیر داخلہ تعینات کردیا ہے جبکہ وہ پولسنگ اور امیگریشن کی بھی نگرانی کریں گے۔

 

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …