منگل , 27 ستمبر 2022

جہاد اسلامی نے صیہونی حکومت کی عزت مٹی میں ملا دی

مقبوضہ بیت المقدس:فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے ایک سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت القدس بریگیڈ کے کمانڈر کو قتل کرکے جہاد اسلامی کو نقصان پہنچانا چاہتی تھی تاکہ اپنی کھوئی ہوئی عزت کو لوٹا سکے۔

تحریک جہاد اسلامی کے سینئر رہنما احمد المدلل نے العالم ٹی وی سے مخصوص پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے غزہ کی حالیہ جنگ اور صیہونی حکومت کی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اور حماس ایک دوسرے کو مکمل کرنے والے ہیں اور یہ وہ اصول ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی گروہوں خاص طور پر جہاد اسلامی اور حماس کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے قیام کے لئے مشترکہ اجلاس ہوتے ہیں۔

احمد المدلل کا کہنا ہے کہ ہم آزاد سازی کے مرحلے میں ہیں، ہمارے دشمن اور ہمارے مستقبل ایک ہیں۔

احمد المدلل کا کہنا تھا کہ شمیر قدس آپریش کے بعد سے ہم مصر کے رابطے میں تھے تاکہ اس کے ذریعے ہم حالات کو پر امن کریں اور قیدیوں کے تبادلے پر بھی گفتگو ہو۔

فلسطین کے اس رہنما کا کہنا تھا کہ یہ امید نہيں تھی کہ صیہونی حکومت نے جو جہاد اسلامی سے وعدہ کیا ہے اس کی خلاف ورزی کرے گی کیونکہ مصر کے ذریعے یہ وعدہ کیا گیا تھا لیکن شمالی محاذ کے کمانڈر تیسیر الجعبری کے قتل نے جہاد اسلامی کو جوابی کارروائی پر مجبور کر دیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع

واشنگٹں:امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہوگئی ہیں۔جنوبی کوریا کی بحریہ نے …