ہفتہ , 24 ستمبر 2022

شام میں داعش کا سرغنہ فوجی آپریشن میں ہلاک

دمشق:محمد الیاد عبد الرزاق نامی داعش کا مقامی سرغنہ جو دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا، درعا میں کوئیک رسپانس فورس کے ایک آپریشن میں مارا گیا۔

ذرائع ابلاغ نے شامی سیکورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ درعا علاقے میں کوئیک رسپانس فورس نے معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا۔ اس آپریشن میں ایک دہشت گرد محمد الیاد عبدالرزاق عرف ابوقاسم العقرابوی مارا گیا جو درعا میں داعش کا مقامی سرغنہ تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس کے خفیہ ٹھکانے سے بہت سے ہتھیار اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔شامی نیوز ایجنسی کے مطابق اس دہشت گرد نے گزشتہ ماہ ہونی والی بہت سی دہشت گردانہ کاروائیوں میں حصہ لیا تھا جن میں شامی فوج کی ایک یونٹ پر حملہ اور ایک پولیس پر حملے کے بعد اس کے عملے کے کئی افرد کو اغوا کے بعد قتل کرنے جیسی دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

روس یوکرین جنگ کے اثرات، امریکی شرح سود میں اضافہ، یورپ میں بھی معاشی بحران

نیویارک: روس یوکرین جنگ نے پوری دنیا کو ہلاکر رکھ دیا، امریکا نے شرح سود …