پیر , 26 ستمبر 2022

انڈونیشیا میں پٹرول قیمتوں میں اضافے پر ہنگامے

جکارتہ: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر انڈونیشیا میں ملک گیر احتجاج جاری ہے۔ دارالحکومت جکارتہ سمیت تمام بڑے شہروں میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے سڑکیں بلاک کردیں اور سرکاری املاک کو نذر آتش کردیا۔اندونیشیا کے شہروں سورابایا، مکاسار، کینڈاری، ایچ اور یوگیاکارتہ میں مشتعل مظاہرین اور پولس کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس پر مظاہرین نے پتھر برسائے اور پولیس وین کو آگ لگادی۔
ان مظاہروں میں طلبا کی بڑی تعداد شریک ہے۔

مظاہرین نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔ اور حکومت پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو فوری طور پر واپس لیں۔

دوسری جانب انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں 30 فیصد اضافے کا فیصلہ مشکل حالات کے تحت کیا۔ حکومت کے پاس کوئی چارہ باقی نہ رہا۔ بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں پر سبسڈی دینا ناممکن ہے۔خیال رہے کہ انڈویشیا میں کئی برسوں سے حکومت پٹرولیم قیمتوں پر بھاری سبسیڈیز دیتی آئی ہیں تاکہ عوام کو ریلیف دے سکے تاہم اب اچانک 30 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے

یہ بھی دیکھیں

تائیوان میں غیر ملکی مداخلت کو کچل کر رکھ دیا جائے گا: چین

نیویارک:چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ وہ تائیوان کے حوالے سے "غیر ملکی …