بدھ , 5 اکتوبر 2022

یمن، کرائے کے قاتلوں کے درمیان گھمسان کی جنگ 27 ہلاک

صنعا:عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن میں متحدہ عرب امارات کے زیر انتظام جنوبی صوبے ابین میں القاعدہ کی جزیرہ عرب شاخ کے جنگجوؤں نے علیحدگیوں پسندوں پر حملہ کردیا۔یمن کے علیحدگی پسندوں اور متحدہ عرب امارات کے  سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی شدید مزاحمت کی۔

تقریباً 3 گھنٹے تک جاری رہنے والی لڑائی میں ایک سیکیورٹی افسر سمیت 21 سیکیورٹی ایلکار اور القاعدہ کے 6 جنگجو ہلاک ہو گئے۔

ابین کے یہ علیحدگی پسند متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ ہیں اور صوبے میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دیتے ہیں۔ القاعدہ جنگجو اور متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ باغیوں میں یہ خونی جھڑپ اقوام متحدہ کے رضاکار کی القاعدہ کی تحویل میں ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہوئی۔ اقوام متحدہ کے 5 رضاکاروں کو رواں برس فروری میں بندرگاہ سے اغوا کیا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

امریکا میں وسط مدتی انتخابات، غیر ملکی مداخلت کا خطرہ

واشنگٹن:امریکا میں آئندہ ماہ ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ووٹرز پر مخالف ممالک کے …