منگل , 27 ستمبر 2022

بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی، 2 کشمیری شہید

سری نگر: کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 2 نوجوان شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور بزرگوں کو ہراساں کیا گیا۔سرچ آپریشن کی آڑ میں بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ سرچ آپریشن کے دوران انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کی گئیں۔بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے لاشیں لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔

یہ بھی دیکھیں

تائیوان میں غیر ملکی مداخلت کو کچل کر رکھ دیا جائے گا: چین

نیویارک:چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ وہ تائیوان کے حوالے سے "غیر ملکی …