جمعہ , 7 اکتوبر 2022

ایران کو ایٹمی بجلی گھروں کی تیاری کا مرکز بنائیں گے: سربراہ ادارۂ ایٹمی توانائی

ایران کے محکمۂ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے ملک کو ایٹمی بجلی گھروں کی ڈیزائننگ اور تعمیر کا مرکز بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

تہران میں ایک ٹیکنالوجی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محمد اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم نے دس ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار کی غرض سے ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایران کو دنیا بھر میں ایٹمی بجلی گھر تیار کرنے والے ملکوں کی صف میں شامل کیا جائے۔ ایران کے محکمۂ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجیوں کا استعمال کرکے قومی آمدنی میں اضافہ اور زرمبادلہ کی بچت کی جاسکتی ہے۔

محمد اسلامی نے کہا کہ ملک کے پہلے ایٹمی بجلی گھر سے اب تک باون ارب کلوواٹ بجلی پیدا کی جاچکی ہے جس سے ساڑھے آٹھ کروڑ بیرل تیل کی بچت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم اس بجلی گھر کی لاگت کے مقابلے میں دو گنا زیادہ فائدہ حاصل کرچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

الیکشن کمیشن کے سامنے کسی صورت پیش نہیں ہوں گا،عمران خان

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 100 فیصد یقین ظاہر کیا ہے کہ انہیں …