بدھ , 24 اپریل 2024

پاکستانی اور افغان زائرین شلمچہ بارڈر پر نہ جائیں، حتمی اعلان کا انتظار کریں، سربراہ اربعین کمیٹی ایران

اپڈیٹس کا اعلان کرتے ہوئے سید مجید میر احمدی نے کہا کہ پاکستانی اور افغانی زائرین کے مسئلہ کے حل کے سلسلے میں کوششیں جاری ہیں اور بات چیت ہو رہی ہے، لہذا غیر ملکی زائرین مسئلہ حل ہونے کے اعلان تک منتظر رہیں۔
ایران کی اربعین کمیٹی کے سربراہ سید مجید میر احمدی نے سرحدوں سے زائرین کے گزرنے کے حوالے سے تازہ ترین اپڈیٹس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 8 لاکھ 50 ہزار افراد زمینی سرحدوں سے گزر کر عراق جا چکے ہیں جبکہ پاکستانی اور افغانی زائرین کا مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوا اور ہم انہیں تاکید کرتے ہیں کہ کسی بھی طور پر شلمچہ کے بارڈر پر نہ جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تخمینوں کے مطابق آج رات 12 بجے تک بارڈر پار کرنے والے زائرین کی تعداد گذشتہ دن مقابلے میں 100 فیصد تک بڑھ جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سرحدی نقاط پر اہل سنت برادران نے بھی موکب لگائے ہیں اور شیعہ اور اہل سنت کے مابین اتحاد کا عملی مظاہرہ ہو رہا ہے۔ اربعین کمیٹی کے سربراہ نے ایران کے زمینی بارڈرز سے غیر ملکی زائرین کے عبور کی تازہ ترین اپڈیٹیس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک پاکستانی اور افغانی زائرین کا مسئلہ حل نہیں ہوا، لہذا یہ افراد بارڈر کی طرف جانے سے پرہیز کریں، تاہم اس سلسلے میں کوششیں جاری ہیں اور بات چیت ہو رہی ہے، لہذا غیر ملکی زائرین مسئلہ حل ہونے کے اعلان تک منتظر رہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …