بدھ , 24 اپریل 2024

اربعین دشمن عناصر کو فتنے کا موقع نہ دیا جائے، مقتدا صدر

عراق میں صدر تحریک کے سربراہ سید مقتدی الصدر نے تمام گروہوں پر زور دیا ہے کہ وہ چہلم سید الشہداء علیہ السلام کے موقع پر اربعین دشمن عناصر کو فتنہ و فساد کی اجازت نہ دیں۔
اسلام ٹائمز۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق عراق میں صدر تحریک کے سربراہ سید مقتدا صدر نے چہلم سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے موقع پر دشمن کی سازشیں ناکام بنانے اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا: "بعض ایسے عناصر ہیں جو فتنہ و فساد برپا کرنے کے درپے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ اربعین کے دشمنوں اور صدام کے حامی بعثی عناصر اور ہر گھٹیا انسان سے یہ موقع چھین لیا جائے گا۔” سید مقتدی الصدر نے زیارت اربعین کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر اس شخص یا گروہ سے بیزاری کا اعلان کرتے ہیں جو کسی قسم کی برائی، شدت پسندی، ٹکراو یا بدامنی پر مبنی عمل انجام دے۔ انہوں نے کہا: "ہم ایسے افراد سے بیزاری کا اعلان کرتے ہیں اور جو بھی اس قسم کے افراد کا مشاہدہ کرے فوراً قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کرے۔”

سید مقتدا صدر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دینی مقدسات اور شعائر الہی کے بارے میں ہر گز کوتاہی نہیں کرنی چاہئے کہا کہ عراق ہم سب کے ہاتھ میں امانت ہے۔ صدر تحریک کے سربراہ نے کہا: "عراق میں چھ معصوم ہستیوں سے منسوب چار مقدس مقامات پائے جاتے ہیں لہذا ہم سب سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عراق کے قوانین کی پابندی کریں اور یہاں آنے والے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔” سید مقتدی الصدر نے کہا کہ عراقی عوام زائرین کی خدمت کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا: "میزبان کو چاہئے کہ وہ مہمان کا احترام کرے۔ مہمان کو بھی چاہئے کہ وہ اخلاق کی پابندی کرے۔ میزبان کو مہمان کی تمام ضروریات کا خیال رکھنا چاہئے۔” انہوں نے عراقی عوام کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا: "تمام عراقی گروہ صبروتحمل کا مظاہر کرتے ہوئے آپس میں الجھنے سے گریز کریں۔ سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں اور سیاسی نعرے نہ لگائیں۔”

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …