اتوار , 25 ستمبر 2022

کوئٹہ:مبینہ پولیس مقابلہ،8 منشیات فروش ہلاک

کوئٹہ: جناح روڈ سٹی نالے میں پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان پولیس مقابلہ ہوا جس میں 8منشیات فروش ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جب کارروائی کی گئی تو منشیات فروشوں نے فائر نگ کردی جس کے تبادلے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے منشیات فروشوں کے بنائے گئے ٹھکانے مسمار کردیے۔

پولیس ذرائع کے مطابق درجن سے زائد منشیات فروشوں کو حراست میں بھی لے لیا گیا، منشیات فروشوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد ہوا۔ پولیس نے ان ٹھکانوں کو آگ بھی لگادی۔ہلاک منشیات فروشوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

PTI پارٹی رہنما حامد خان کا فواد چوہدری کے حوالے سے بڑا انکشاف

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن حامد خان نے پارٹی رہنما اور پی …