پیر , 3 اکتوبر 2022

حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے تک اضافہ کر دیا

اسلام آباد: بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 3 روپے 39 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔ نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت سے متعلق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی سماعت کی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ قیمتوں میں اضافہ کا اطلاق اکتوبر سے ہوگا اور یہ اضافہ نومبر اور دسمبر میں بھی وصول کیا جائے گا۔نیپرا نے بجلی کمپنیوں کو 95 ارب اضافی وصولیوں کی اجازت دے دی۔

صارف نے نیپرا سے کے الیکٹرک کی سماعت کیلئے زیادہ وقت مقرر کرنے کا مطالبہ کیا جس پرچئیرمین نیپرا نے جواب دیا کہ کے الیکٹرک کی سماعت پر بھرپور وقت دیا جاتا ہے۔ چئیرمین نیپرا کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی کے صارفین اکثر جذباتی ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

تاجروں کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

اسلام آباد: تاجروں نے چاروں صوبوں میں سیلاب کی و جہ سے حالات خراب ہونیوالی …