بدھ , 5 اکتوبر 2022

افغانستان کے خلاف میچ زندگی بھر یاد رکھوں گا، نسیم شاہ

ابوظہبی:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے خلاف میچ زندگی بھر یاد رکھوں گا۔

افغانستان کے خلاف لگاتار دو چھکے لگا کر قومی ٹیم کو ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچانے والے نوجوان بولر نسیم شاہ نے کہا کہ ہم نیٹ میں بڑے شاٹس کی پریکٹس کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب آصف آوٹ ہوئے تو میں نے ذمہ داری لی،خود پر یقین تھا،بلا بدلنے کے بعد چھکے لگے۔

نسیم شاہ کے دو چھکے، ایک جیت سے دو شکار، پاکستان کے دونوں پڑوسی ایشیا کپ سے باہر

خیال رہے کہ پاکستان نے ایشیا کپ کے سوپر فور مرحلے میں افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔پاکستان کی جیت سے بھارت اور افغانستان ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل ٹاکرا آج ہوگا

لاہور:پاکستان انگلینڈ انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کا فائنل ٹاکرا آج لاہور میں ہوگا۔پاکستان اور …