جمعہ , 19 اپریل 2024

ریمدان باڈر پر پاکستانی زائرین کا پرتباک استقبال

تہران:اربعین پر جانے والے پاکستانی زائرین اس وقت ایران کے دو باڈرز "میرجاوا اور ریمدان” سے ایران میں داخل ہو رہے ہیں۔ باڈر پر ایرانی اہلکاروں، طبی رضاکاروں اور عوامی خدمت گاروں کے ساتھ ساتھ زائرین کی سہولت اور رہنمائی کے لئے اردو زبان رہنما مبلغین اور علمائے کرام بھی موجود ہیں

اربعین پر جانے والے پاکستانی زائرین اس وقت ایران کے دو باڈرز "میرجاوہ اور ریمدان” سے ایران میں داخل ہو رہے ہیں۔ باڈر پر ایرانی اہلکاروں، طبی رضاکاروں اور عوامی خدمت گاروں کے ساتھ ساتھ زائرین کی سہولت اور رہنمائی کے لئے اردو زبان رہنما مبلغین اور علمائے کرام بھی موجود ہیں جو دن رات زائرین کو ضروری معلومات اور رہنمائی فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔

زائرین کرام میر جاوہ سے زاہدان اور ریمدان سے چابہار کے شہروں کا رخ کر رہے ہیں جبکہ وہاں سے مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام اور قم المقدسہ میں حضرت فاطمہ معصومہ س کی زیارت کے بعد اربعین حسینی میں شرکت کے لئے شلمچہ باڈر سے عراق روانہ ہوں گے لیکن بدقسمتی سے ابھی تک عراقی حکومت نے ایرانیوں کے علاوہ پاکستانی، افغانی اور دیگر ممالک کے زائرین کو ایران سے عراق میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی ہے.

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …