منگل , 27 ستمبر 2022

حزب اللہ لبنان کے عہدیداروں کے امریکی افسر سے مصافحہ کرنے سے انکار

بیروت:حزب اللہ لبنان کے رابطہ اور مواصلاتی یونٹ کے سربراہ کی جانب سے بیروت میں ایک امریکی افسر سے مصافحہ کرنے سے انکار نے صیہونی صحافیوں کو ردعمل کو مشتعل کردیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی حزب اللہ تحریک کے رابطہ اور مواصلاتی یونٹ کے سربراہ وفیق صفا نے بیروت میں ایک امریکی افسر سے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا، ان کا یہ اقدام لبنانی میڈیا میں سرخیاں بن گیا۔

"لبنان 24” چینل نے حال ہی میں اس بارے میں ایک رپورٹ شائع کی اور لکھا کہ حال ہی میں حزب اللہ کے رابطہ اور مواصلاتی یونٹ کے سربراہ وفیق صفا کی ایک مختصر ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں وہ لبنان میں امریکی انٹیلی جنس یونٹ کے سربراہ سے مصافحہ کرنے سے انکار کرتے نظر آ رہاے ہیں۔ یہ واقعہ جنرل عباس ابراہیم کے والد کی مجلس ترحیم کے وقت رونما ہوا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا کے کچھ صارفین نے اس کی وجہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق احتیاطی تدابیر کو قرار دیا جبکہ کچھ نے حزب اللہ لبنان کے امریکہ کے خلاف سخت موقف کو قرار دیا۔

صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن چینل 14 پر حزب اللہ کے اس اہلکار کے اس اقدام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے صیہونی صحافی اور مصنفہ "کیرولین گلک” نے کہا کہ بیروت میں ایک مجلس ترحیم کی تقریب میں، ایک امریکی افسر ایک سینئر عہدیدار سے مصافحہ کرنے کے لیے آیا۔ حزب اللہ کے اہلکار نے انکار کر دیا، حزب اللہ کے عہدیدار کیمروں کے سامنے امریکیوں کو ذلیل کر رہے ہیں جبکہ امریکی اسرائیل کو علاقائی پانیوں کی ملکیت منتقل کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان میں گر کر تباہ، 6 اہلکار شہید

کوئٹہ:پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ پاک …