ہفتہ , 1 اکتوبر 2022

ویتنام: بار میں آتشزدگی سے 32 افراد ہلاک

ویتنام:ویتنام کے ایک بار میں آگ لگنے سے 32 افراد ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ہوچی من شہر کے قریب ایک رہائشی علاقے میں موجود بار میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

ویتنامی حکام کے مطابق بار میں آگ لگنے کے واقعے میں 32 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 17 مرد اور 15 خواتین شامل ہیں جبکہ 11 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ویتنامی سرکاری میڈیا کے مطابق 8 افراد کی لاشیں بار کے واش روم سے ملی ہیں جن کی موت ممکنہ طور پر دم گھٹنے کے باعث ہوئی۔

آگ لگنے کے بعد عمارت میں دھواں بھر گیا تھا اور ایمرجنسی ایگزٹ نہ ہونے کے باعث زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔ویتنامی حکام کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے ریسکیو اہکار اندر پھنسے لوگوں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

برطانیہ میں کینسر کے روزانہ 400 کینسر سامنے آنے لگے

لندن: ایک تجزیاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں روزانہ 400 سے زائد …