جمعرات , 18 اپریل 2024

ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد شہزادہ چارلس بادشاہ بن گئے

لندن:ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد اُن کے سب سے بڑے بیٹے شہزادہ چارلس برطانیہ کے بادشاہ بن گئے۔نئے شاہ برطانیہ چارلس نے اپنے بیان میں کہا کہ پیاری والدہ کا انتقال خاندان کے تمام افراد کے لیے بڑا دکھ کا لمحہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جانتا ہوں اس نقصان کو ملک، دولت مشترکہ کے ممالک کے علاوہ دنیا بھر میں کیسا محسوس کیا جائے گا۔

اہلِ خانہ اور مجھے یہ بات تقویت دے گی کہ ملکہ کو ہر ایک سے عزت اور گہری محبت ملی۔نو منتخب برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے کہا کہ ملکہ ایلزبتھ وسیع تر برطانیہ کی روح تھیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …