ہفتہ , 20 اپریل 2024

فلسطینی عوام چوکنا رہیں اور مسجدِ اقصیٰ پر نظر رکھیں:شیخ کمال الخطیب

مقبوضہ بیت المقدس:مقبوضہ فلسطین کی اسلامی تحریک کے نائب سربراہ شیخ کمال الخطیب نے فلسطینی عوام سے کہا ہے کہ وہ چوکنا رہیں اور مسجدِ اقصیٰ پر نظر رکھیں۔

مسجد کے دورے کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے شیخ خطیب نے کہا کہ الاقصیٰ کو ہر وقت، خاص طور پر پانچوں نمازوں کے دوران، اہلِ ایمان کی موجودگی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ مسجدِ اقصیٰ کو نشانہ بنانے والی اسرائیل کی تمام "تاریک سازشیں” ناکام ہو جائیں گی۔ یہودی آباد کاروں کی طرف سے روزانہ کی جانے والی بے حرمتی ” مقدس مقام پر شیطانی اور کھلم کھلا حملہ” ہے۔

فلسطینی رہنما نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسجدِ اقصیٰ پر صرف مسلمانوں کا حق ہے۔ اس پر قبضہ کیا جا سکتا ہے نہ یہ کبھی مندر بنائی جا سکے گی۔

انہوں نے اسرائیلی قابض ریاست سے مطالبہ کیا کہ وہ مسجدِ اقصیٰ کے حوالے سے اپنی غلط فہمیوں پر نظر ثانی کرے اور مسلم امہ کے مقامِ مقدس پر تسلط کا خیال ذہنِ باطل سے نکال دے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …