پیر , 26 ستمبر 2022

اسرائیل کا عرب فوجی قیادت پرمشتمل عالمی کانفرنس بلانے کا اعلان

یروشلم:قابض اسرائیلی فوج نے جمعرات کو اعلان کیا ہےکہ وہ اگلے ہفتے ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرے گی، جس میں عرب ممالک سمیت دنیا کی فوجوں کے درجنوں رہنما شریک ہوں گے۔

فوج نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے عرب ممالک کے نام ظاہر نہیں کیے جو کہ "ملٹری ماڈرنائزیشن اور تجدید پر بین الاقوامی کانفرنس” کے عنوان سے منعقد کی جائے گی۔

ایک تحریری بیان میں قابض فوج کی نائب ترجمان ایلا واویہ نے کہا کہ یہ کانفرنس "اسرائیل میں اپنی نوعیت کی پہلی” ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج پہلی بار فوجی تجدید اور جدید کاری کے حوالے سے ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کر رہی ہے، جس میں عرب ممالک سمیت دنیا کی فوجوں کے درجنوں رہنما شریک ہوں گے۔”

"واویہ” نے نشاندہی کی کہ یہ کانفرنس قابض فوج کے چیف آف اسٹاف ایوب کوہاوی کی قیادت میں منعقد ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ "کانفرنس 12 سے 15 ستمبر تک ایک ہفتے تک جاری رہے گی اور جدید میدان جنگ میں تبدیلی اور اختراع کے طریقہ کار پر بات کرے گی، جس میں کثیر جہتی دفاع کثیر جہتی زمین تک رسائی، کثیر جہتی حملوں، فوجی سپیکٹرم مینجمنٹ، اور سائبرپر غور کیا جائے گا۔

چار عرب ممالک یعنی متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش نے 2020 میں امریکا کی ثالثی میں "اسرائیل” کے ساتھ تعلقات کے معاہدوں پر دستخط کیے اور انہیں "ابراہیم معاہدہ” کہا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان میں گر کر تباہ، 6 اہلکار شہید

کوئٹہ:پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ پاک …