جمعرات , 6 اکتوبر 2022

روس نے دونیسک کے شہر کودما پر قبضہ کرلیا

ماسکو:روس نے مشرقی یوکرین کے دونیسک ریجن کے شہر کودما پر قبضہ کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کناشنکوف نے ماسکو میں صحافیوں کو بتایا ہے کہ ہماری فوجیں کودما شہر میں داخل ہوگئی ہیں اور یہ شہر اب ہمارے کنٹرول میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ روسی فوج نے دونیسک کے نواح میں واقع میزائل سسٹم کا سامان بنانے والے ایک کارخانے کو بھی تباہ کر دیا ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ اس نے یوکرین کے حملوں کے مقابلے میں لوہانسک اور دونیسک کے مقامی حکام کی درخواست پر اس علاقے میں فوجی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

دوسری جانب امریکہ اور یورپی ممالک روس پر دباؤ بڑھانے کے لیے یوکرین کو اسلحے کی سپلائی کے ساتھ ساتھ ماسکو کے خلاف مختلف طرح کی پابندیاں عائد کر چکے ہیں جس کے نتیجے میں روس یوکرین جنگ طول پکڑتی جارہی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

امریکا میں وسط مدتی انتخابات، غیر ملکی مداخلت کا خطرہ

واشنگٹن:امریکا میں آئندہ ماہ ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ووٹرز پر مخالف ممالک کے …