جمعہ , 7 اکتوبر 2022

جنوبی کیرولینا میں امریکی پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام لڑکی پر وحشیانہ تشدد

واشنگٹں:جنوبی کیرولینا کے ایک ہائی اسکول میں امریکی پولیس کی جانب سے ایک سیاہ فام نوجوان لڑکی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر عمومی سطح پر غم وغصے کی لہڑ دوڑ گئی۔

وائرل شدہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنوبی کیرولینا کا پولیس آفیسر بین فیلڈز ایک 16 سالہ نوجوان لڑکی کو کلاس روم میں اس کے دوسرے ہم کلاسیوں کے سامنے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس دوران اسپرنگ ویلی ہائی اسکول کی اس نوجوان طالبہ تشدد سے کام لیتا ہے اور اسے طاقت کے ساتھ کرسی سے فرش پر پٹخ دیتا ہے اور فرش پر لٹانے کے بعد اسے ہتھکڑیاں پہناتا ہے۔

فرانس24کی رپورٹ کے مطابق اس تشدد آمیز اقدام کی وجہ یہ تھی کہ اس نوجوان لڑکی نے اپنا موبائل اپنی ٹیچر کے حوالے کرنے سے انکار کردیا تھا۔

جنوبی کیرولینا کے شہر ریچلینڈ کاونٹی کے پولیس سربراہ لیون لاٹ نے کہا ہے کہ بین فیلڈز نے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے تاہم پولیس کے اس قبیح فعل کی توجیہ کرتے ہوئے دعوی کیا کہ گرفتار کی گئی طالبہ نے ڈسپلن میں خلل ڈالا، بے احترامی کی اور اس پورے قصے اور اس کے نتائج کی ذمہ دار ہے!

فرانس 24 کی رپورٹ میں اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ مبینہ خطا کار پولیس افسر پر کرمنل چارجز نہیں لگائے گئے اور امریکی کی فیڈرل پولیس ایف بی آئی اور عدلیہ نے شہری حقوق کی خلاف ورزی کے تحت تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بلاول بھٹو کا صدر مملکت کیخلاف مواخذے کی کارروائی جلد شروع کرنے کا مطالبہ

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کیخلاف مواخذے کی کارروائی …