جمعہ , 19 اپریل 2024

ملکہ ایلزبتھ دوئم سے متعلق چند حیرت انگیز حقائق

لندن:ملکہ ایلزبتھ دوم اپنی 96 برس کی عمر میں بیل مورل پیلس میں انتقال کر گئیں، وہ 70 برس پر تخت برطانیہ پر براجمان رہیں.

ملکہ عالیہ شاذ و نادر ہی انٹرویوز دیتی ہیں، اس لئے عوام کو ان کی زندگی کے بارے میں بہت کم معلومات مل پاتی ہیں، ملکہ کی حیرت انگیز تعلیمی تاریخ سے لے کر اس حقیقت تک کہ ان کے کردار کو کتنی بار اسکرین پر پیش کیا گیا، ان کی زندگی سے متعلق چند دلچسپ حقائق مندرجہ ذیل ہیں۔

ملکہ کا کردار سو سے زیادہ فملوں اور ٹی وی ڈراموں میں پیش کیا گیا
بین الاقوامی پلیٹ فارم آئی ایم ڈی بی کے مطابق اداکاراؤں نے ملکہ برطانیہ کے کردار کو تقریباً 100 بار مختلف فلموں اور ڈراموں میں پیش کیا، جن میں کلیئر فوئے بھی شامل ہیں جنہوں نے نیٹ فلکس شو ‘دا کراؤن ایںڈ ہیلین مائرین’ میں ملکہ کا روپ دھارا تھا اور ‘دا کوئین’ فلم میں ملکہ کے کردار کیلئے ہی انہیں آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ملکہ کے پاس پاسپورٹ نہیں تھا
موجودہ جدید دور میں ہر انسان کو بین الاقوامی سفر کیلئے پاسپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ملکہ کیلئے ایسا نہیں ہے، وہ دنیا بھر میں سفر کیلئے میرون رنگ کے برطانوی پاسپورٹ کی محتاج نہیں تھیں۔

شاہی خاندان کی ویب سائٹ کے مطابق ‘برطانوی پاسپورٹ ملکہ عالیہ کے نام پر جاری کئے جاتے ہیں اس لئے انہیں خود اس کی ضرورت نہیں’۔

ملکہ کی دو سالگرہ منائی جاتی ہیں
ویسے تو ملکہ 21 اپریل 1926ء میں پیدا ہوئی تھیں لیکن سرکاری طور پر ان کی سالگرہ جون میں سالانہ ‘ٹروپنگ دا کلر’ پریڈ کے ذریعے منائی جاتی ہے، اس روایتی جشن کا انعقاد 1748ء سے کیا جارہا ہے۔

14 برطانوی وزائے اعظم سے حلف
ملکہ ایلزبتھ دوم اپنی زندگی میں ونسٹن چرچل سے بورس جانسن تک 14 برطانوی وزائے اعظم سے حلف لے چکی ہیں۔

آرسنل فٹ بال کلب کی مداح
ملکہ ایلزبتھ بھی شمالی لندن کے فٹبال کلب آرسنل کی مداح ہیں، جس کا انکشاف کسی اور نے نہیں بلکہ آرسنل کے پُرجوش مداح جیریمی کاربین نے 2016ء میں درالعوام میں ایک تقریر کے دوران کیا تھا۔

سابق مڈ فیلڈر سیسک فیبریگاس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ 2007ء میں بکنگھم پیلس میں ایک استقبالیہ کے دوران ملکہ نے انہیں بتایا کہ وہ آرسنل کی مداح ہیں۔

ملکہ روانی سے فرانسیسی بولتی تھیں
ملکہ تاریخ میں سب سے زیادہ سفر کرنیوالے برطانوی شاہی افراد میں سے ایک ہیں، جنہوں نے سرکاری دوروں کے دوران مختلف زبانوں پر عبور ہونے کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی بار فرانسیسی زبان میں تقاریر کی ہیں۔

سالانہ بکنگھم پیلس میں 50 ہزار افراد کی میزبانی
بڑھتے ہوئے سوشل کیلنڈر کے باعث ملکہ حقیقی معنوں میں بہترین میزبان ہیں جو مختلف لنچ، ڈنر، ضیافتوں اور گارڈن پارٹیز میں ہزاروں لوگوں کو محل میں خوش آمدید کہتی تھیں۔

کووڈ سے پہلے کے دور میں ملکہ ایلزبتھ دوئم بکنگھم پیلس میں ہر سال 50 ہزار سے زیادہ لوگوں کی میزبانی کرتی تھیں۔

شادی کو 70 سال سے زیادہ عرصہ
سال 2017ء میں ملکہ اور آنجہانی شہزادہ فلپ نے اپنی شادی کی 70ویں سالگرہ منائی تھی۔

انہوں نے 20 نومبر 1946ء کو لندن کے ویسٹ منسٹر ایبی میں شادی کی تھی اور ونڈسر کیسل میں ایک نجی پارٹی میں پلاٹینم سالگرہ کا جشن منایا تھا۔

اپریل 2021ء میں ڈیوک آف ایڈنبرا کی موت کے وقت شاہی جوڑے کی شادی کو 73 سال بیت چکے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …