جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکا میں کار سوار کی فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 3 زخمی

واشنگٹن:امریکی شہر میمفس میں کار سوار کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق پولیس نے 19 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹینیس کے شہر میمفس میں ایک 19 سالہ کار سوار نوجوان نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو ہلاک اور 3 کو زخمی کردیا۔

ممیفس پولیس کے سربراہ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایزیکائیل کیلی نامی شخص کو فائرنگ کے بعد گرفتار کیا گیا، ملزم چوری کی گاڑی میں کئی گھنٹوں تک مختلف علاقوں کا سفر کرکے فائرنگ کرتا رہا۔

پولیس کی طرف سے بیان جاری کرکے بتایا گیا کہ ایک حملہ آور فائرنگ کررہا ہے، گرفتاری تک گھروں پر محدود رہیں، ملزم نے اپنی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق فائرنگ کرنیوالا شخص عادی مجرم ہے، جسے رواں برس سزا مکمل ہونے سے قبل ہی جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …