بدھ , 5 اکتوبر 2022

یورپی ممالک کا روس کے ساتھ ویزا سہولت کا معاہدہ ختم

ماسکو:یورپی ممالک کا روس کے ساتھ ویزا سہولت کا معاہدہ ختم ہو گیا جس کے بعد روسی شہریوں کو ویزا کے حصول میں دی گئی خصوصی سہولیات ختم ہو گئی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ یورپی یونین کی کونسل کی جانب سے پریس ریلیز کے ذریعے جاری کر کے مطلع کیا گیا ہے۔

اس فیصلے کا اطلاق 12 سمتبر سے ہو گا جس کے بعد ویزا فیس میں 35 سے 80 یورو تک اضافہ متوقع ہے جب کہ ویزوں کے اجرا میں تاخیر اور مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یورپی کمیشن نے 6 ستمبر کو روس سے ویزا سہولت کی مکمل معطلی کی سفارش کی تھی جس پر غور کرنے کے بعد یورپی یونین نے اہم فیصلہ کیا ہے۔

ویزا سہولت معاہدہ معطل ہونے سے ویزا کوڈ کے عمومی اصول روسی شہریوں پر لاگو ہو جائیں گے۔

 

یہ بھی دیکھیں

امریکا میں وسط مدتی انتخابات، غیر ملکی مداخلت کا خطرہ

واشنگٹن:امریکا میں آئندہ ماہ ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ووٹرز پر مخالف ممالک کے …